دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے
جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد آج ریٹائرڈ ہوگئے۔
ریٹائر ہونے والے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سُنائی۔جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔
عمر ان خان نےپارٹی کیلئے جیل سے اہم پیغام جاری کردیا
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایکس کی سمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
اپریل 25, 2024 -
ساحر لودھی نے زندگی کی56 بہاریں دیکھ لیں
مئی 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔