
دو مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہونیوالا جدید ترین چشمہ متعارف، ٹیکنالوجیکل کمپنی نے ایسا چشمہ متعارف کرادیا، جو پہننے والے کی مرضی کے مطابق اپنی نوعیت کو تبدیل کرسکے گا۔
ڈیپ آپٹکس نامی کمپنی نے 32 ڈگری نارتھ نامی چشمے متعارف کرائے ہیں ،جو پکسلیٹڈ لیکویڈ کرسٹل (ایل سی) لینس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ چشمے دھوپ سے بچاؤ اور پڑھنے دونوں مقاصد کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں۔پکسلیٹڈ لیکویڈ کرسٹل والے چشمے 2017 سے موجود ہیں، لیکن ڈیپ آپٹکس نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک چشمے کو دو مختلف مقاصد میں استعمال ہونے کے قابل بنایا ہے۔
چشمے کا فریم کے ایک ہی سوائپ میں لینس کو ایڈجسٹ کردیتا ہے۔ جب آپ کو دھوپ میں نکلنا ہو تو صرف دائیں فریم پر پیچھے کی طرف سوائپ کریں اور اگر کچھ پڑھنا ہو تو دوبارہ اسی طرح پیچھے کی طرف سوائپ کریں۔اس کے علاوہ لینس پاور کو 0 سے 2.5 تک بڑھایا جاسکتا ہے اور کم وزن بلٹ ان بیٹری 48 گھنٹے تک عینک کو چارج رکھ سکتی ہے۔
کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری ٹیکنالوجی ایل سی لینز کا استعمال کرتے ہوئے بصارت کی خرابی کو درستی کیلئے مدد گار ہے، کیونکہ اس چشمے میں لینس انسانی آنکھ کی طرح کام کرتے ہیں،جو پہننے والے کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
بھارت کےجواب میں پاکستان کادشمن پرسائبرحملہ
مئی 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارشفقت چیمہ کی شدیدعلالت کی خبرجھوٹی ہے،بیٹےکی وضاحت
اکتوبر 24, 2024 -
ایک بارپھرسونےکےبھاؤ میں اضافہ
دسمبر 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔