رات کے اندھیرے میں لانے والی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،عمرایوب

اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نےکہاہےکہ رات کے اندھیرے میں لانے والی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،ہم علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑے ہیں ،وہ حق پر ہیں فارم 47 کو مسترد کرتے ہیں، ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں ،صاف شفاف الیکشن سے مضبوط حکومت آئے گی۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےقائدحزب اختلاف عمرایوب کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق بلاول کی باتوں کو مسترد کرتا ہوں،بانی پی ٹی آئی اپنی ایک ایک بات پر ڈٹ کر کھڑا ہے،قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ اپنا ذہن بانی پی ٹی آئی کے بارے میں ظاہر کیا ہے، چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سننے چاہئیں،رات کے اندھیرے میں لانے والی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے متنازعہ ٹویٹ کی کھل کر حمایت کردی۔جو کچھ میرے قائد نے کہا ان کی ایک ایک بات پر قائم ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے کوئی غلط بات نہیں کی۔جنرل( ر) فیض حمید اس وقت کے آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ کی ہدایت پر افغانستان گیا تھا ان کو آرمی کے ڈھانچے کاپتہ نہیں ہے۔
عمر ایوب نے ڈیفنس سروسز سے متعلق آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔آڈیٹر جنرل نے آڈٹ اعتراض پر وزارت دفاع کے جواب کو مسترد کردیا ہے۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ بتایا جائے کہ کون سی خفیہ ایجنسی کے لوگوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، وزیراعظم حملہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں اور عہدے سے ہٹائیں،ہم علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑے ہیں ،وہ حق پر ہیں ہم فارم 47 کو مسترد کرتے ہیں، ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں ،صاف شفاف الیکشن سے مضبوط حکومت آئے گی۔
قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،17نکاتی ایجنڈاجاری
فروری 17, 2025ریلوے کی طرف سے مسافروں کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں
فروری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں بڑی کمی
جولائی 25, 2024 -
وزیراعظم کی فضل الرحمن سے ملاقات. مفاہمت میں پیش رفت
جون 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔