راولپنڈی:پی ٹی آئی کااحتجاج،کارکنوں اورپولیس میں جھڑپیں
راولپنڈی میں تحریک انصاف کےاحتجاج کےباعث پی ٹی آئی کارکنوں اورپولیس کےدرمیان شدیدجھڑپیں ہوئیں۔آنسوگیس کی شیلنگ کی وجہ سےعلاقہ میں سانس لینامشکل ہوگیا۔
راولپنڈی میں تحریک انصاف کااحتجاج شدت اختیارکرگیاپولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ، جس کے شیل قریبی گھروں میں گرنے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ میڈیا کے نمائندے بھی شیلنگ کی زد میں آ ئے۔ احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہونےسےعلاقہ میدان جنگ بنارہا۔
پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔ مری روڈ، کمیٹی چوک سے لیاقت باغ کے علاقے میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان شدید تصادم جاری رہا، کارکنوں نےپولیس پر پتھراؤ کیا۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد کمیٹی چوک سے لیاقت باغ کی جانب مارچ کرگئی ۔ کمیٹی چوک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا۔ اس موقع پر کارکن شدید نعرے بازی کرتےرہے ۔کارکن نعرہ بازی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے فائر کیے ہوئے آنسو گیس کے شیل واپس پولیس پر پھینکتےرہے۔ اس دوران راہ گیروں کی بھی حالت غیر ہوئی۔ مری روڈ کمیٹی چوک سے لیاقت باغ تک صورت حال کشیدہ رہی ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریالٹو چوک پر بھی پولیس پر حملہ کیا ۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاک بھارت ٹاکرا،آج سابق اسٹارزمدمقابل ہونگے
جولائی 6, 2024 -
مہنگی بجلی کےذمہ دارکون؟رپورٹ نےتہلکامچادیا
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔