راولپنڈی ٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری4کھلاڑی آؤٹ
راولپنڈی میں پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان جاری پہلےٹیسٹ میچ میں پہلےروزشاہینوں کی بیٹنگ جاری قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 114رنزپرگرگئی۔
آج سےپاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین راولپنڈی میں پہلاٹیسٹ میچ شروع ہوگیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق تیسرے اوور میں بنگلہ دیش کے بولر حسن محمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، عبد اللہ شفیق نے 12 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 14 رنز پر اس وقت گری جب کپتان شان مسعود 6 رنز بناکر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم بھی صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔آغازمیں قومی ٹیم کومشکلات کاسامنارہا۔
16 رنز کے مجموعی اسکور پر3 وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
لیکن پھر114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکارہوا۔
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔