راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کاٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلےپاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کےکپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتےہوئےمہمان ٹیم نےقومی ٹیم کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
بنگلہ دیشی کپتان نےکہاکہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔
اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔
قبل ازیں ٹیسٹ میچ کےآغازسےقبل بارش کےباعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے ٹاس تاخیر کا شکار رہا تاہم بعدازاں امپائرز نے گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ٹاس اور کھیل کا آغاز 2:30 بجے کرنے کا فیصلہ کیا۔
امپائرز نے مشاورت کے بعد پہلے دن کا کھیل 48 اوورز تک محدود کردیا ہے جبکہ چائے کا وقفہ محض 20 منٹ کا ہوگا اور میچ شام 6 بجے تک کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا تھا تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،آئی سی سی ان ایکشن
فروری 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے
فروری 26, 2024 -
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب
مارچ 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔