رمضان المبارک کی رحمتوں اور بابرکت ساعتوں میں یو اے ای کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے افطار کی دعوتوں کابھی اہتمام کیا جارہاہے
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف بزنس مین اور مالٹا گروپ آف کمپنیز کےچئرمین حارث سعید خان کی جانب سے بزنس کمیونٹی اور اپنے اسٹاف ممبران کےلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔
(rainbow )کے چئیرمین عبدالرشید چغتائی ،معروف بزنس مین سیف ٹیکس کے ایم ڈی محمد فاروق ابراہیم اور پاکستان سپر مارکیٹ کے چئرمین حاجی محمد یاسین سمیت بزنس کمیونٹی نے شرکت کی تقریب کے میزبان حارث سعید خاں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اپنے اسٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا اور تحائف ے تقسیم کئے تقریب کے شرکا نے ڈسکور پاکستان سے گفتگو بھی کی۔
پاکستان بزنس کونسل دوبئی کےسابق صدراور یو اے ای میں مقیم معروف پاکستانی بزنس احمد شیخانی اور شیخانی برادرزکی جانب سے دبئ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
دبئ سےڈسکور پاکستان اور پاکستان ٹوڈے کےلئے ارشدانجم کی خصوصی رپورٹ، دبئی میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر احمد شیخانی کی جانب سے ربڑ ورلڈ شیخانی گروپ کے زیر اہتمام کارپوریٹ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار میں یواےای میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، افطار ڈنر کے میزبان رضوان شیخانی ۔مجتبی شیخانی اور سمیر شیخانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، تقریب میں ربڑ ورلڈ شیخانی گروپ کے اسٹاف ممبران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
ہر سال افطار ڈنر اور سالانہ ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد کمپنی ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ افطار ڈنر میں شریک پاکستان بزنس کونسل دبئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے نئی حکومت کو بزنس فرینڈلی پالیساں متعارف کرانا چاہیے ۔۔انہیں امید ہے کہ پاکستان جلد معاشی مسائل سے چھٹکارا پا لے گا
ڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب
نومبر 6, 2024امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،ٹرمپ
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن
مارچ 26, 2024 -
کٹھمنڈو:ٹیک آف کےدوران طیارہ پھسل کرتباہ،18افرادہلاک
جولائی 24, 2024 -
اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کردیئے گئے :کوئٹہ
مارچ 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔