رمضان پیکج پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے بنائی گئی صوبائی وزارتی کمیٹی کا ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس

0
139

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اوروزیر زراعت عاشق کرمانی نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی اجلاس میں خصوصی شرکت میں پولٹری ایسوسی ایشن کا مرغی کے گوشت کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 10روپے اور ماڈل ورمضان بازاروں میں 25روپے فی کلو گرام کم کرنے پر اتفاق کیا، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد میں طارق جاوید صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن، چوہدری نصرت چئیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن، رانا قاسم اقبال، اور سردار تجمل شامل تھے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہ مقدس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو نیچے لائیں گے، پولٹری ایسوسی ایشن کا ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے جزبے کو سراہتے ہیں

پولٹری انڈسٹری کے بنیادی مسائل کووفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ماڈل و رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ٹولٹن مارکیٹ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ،سیکرٹری لائیو سٹاک، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply