روئی کے گالوں جیسا نرم و ملائم نیا سیارہ دریافت

0
50

پاکستان ٹوڈے: روئی کے گالوں جیسا نرم و ملائم نیا سیارہ دریافت, ماہرین فلکیات نے ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے،جو بالکل روئی کے گالوں جیسا نرم و ملائم اور ہلکا پھلکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی سیارہ روئی کے گالے کی طرح ہلکا ہو، کیونکہ سیارے تو عموماً مٹی، پتھر اور دوسرے بھاری اجزا سے بنے ہوتے ہیں،زیادہ تر سیارے ٹھوس اجسام سے ہی بنے ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ وہ مکمل طور پر ٹھوس ہی ہوں، وہ گیسوں کا مجموعہ بھی ہو سکتے ہیں۔

سائنسی اصطلاح میں سیارہ آسمان پر گردش کرنیوالے ایسے اجسام کو کہا جاتا ہے، جو عموماً اپنے شمسی نظام کے گرد چکر لگاتے رہتے ہیں۔ چاہے، وہ کسی ٹھوس چیز سے بنے ہوں یا پھر ان میں صرف گیسیں ہی بھری ہوئی ہوں۔ بین الاقوامی ماہرین فلکیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی کثافت انتہائی کم ہے ، کیونکہ یہ ہلکی گیسوں سے بنا ہواہے۔

جبکہ ہمارے نظام شمسی کے گیسوں سے بنے سیاروں، مشتری، زحل اور یورنیس وغیرہ اس کی نسبت کثیف ہیں۔حال ہی میں دریافت ہونیوالا سیارہ ہائیڈروجن اور ہیلیم سے بنا ہوا ہے، جو زمین سے 1200 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے کا مطالعہ کائنات کی تشکیل اور سیاروں کے ارتقا کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Leave a reply