رواں سال2025ء میں امریکا کی سیاحت کیلئےبڑا دھچکا

0
21

رواں سال امریکا آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ،2025ء میں امریکا کی سیاحت کیلئےبڑا دھچکالگنےکاامکان ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن اور تجارتی پالیسیوں کے باعث 2025ء میں امریکی سیاحتی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی جریدے کے مطابق مارچ میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 11.6 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ مغربی یورپ سے آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں 17.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔اسی طرح کینیڈا سے زمینی سفر کرکے آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں بھی 32 فیصد کمی آئی ہے۔
امریکا کی سیاحت سے متعلق ایک تحقیقاتی گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکا کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، کیونکہ رواں سال نیویارک اور لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں میں ہوٹلز کی بکنگ میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا کہ سیاحوں کی کمی کی وجہ ممکنہ طور پر قوم پرستی ہو سکتی ہے، ان کے بقول ہم اپنے سیاحوں کا بہترین خیال رکھتے ہیں اور امریکا دنیا کا سیاحت کا دارالحکومت ہے۔

Leave a reply