
ریاستی اداروں کےنقصانات پروزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی۔ 15 سے زائدسرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپےسےتجاوزکرگئے۔
رپورٹ کےمطابق پنشن کی مدمیں واجبات بھی 17کھرب روپےتک پہنچ گئے،این ایچ اےکاخسارہ 1953 کھرب،کیسکوکا770.6ارب، پیسکو کا684.9ارب روپےتک پہنچ گیا،6ماہ کےدوران بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات بڑھنےکارجحان برقراررہا،اداروں کےگردشی قرضے49کھرب روپےتک پہنچ گئے،گردشی قرض میں بجلی کےشعبےکاحصہ24کھرب روپےہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ این ایچ اےنے جون2024سے دسمبر2024تک 153ارب 27کروڑ روپےکانقصان کیا،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کاچھ ماہ کا خسارہ 58ارب 10کروڑروپےرہا،سیپکوکا6ماہ کاخسارہ 29 ارب 60کروڑ روپےجبکہ مجموعی خسارہ472ارب 99کروڑروپےہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ سرکاری اداروں کامجموعی خسارہ5893ارب 18کروڑروپےتک پہنچ گیا،گزشتہ مالی سال کےپہلے6ماہ میں خسارہ 3.45کھرب روپےبڑھا،پیسکوکا6ماہ کاخسارہ19ارب68کروڑروپے، مجموعی خسارہ684ارب 91روپےہوگیا،سٹیل ملزکا6ماہ کاخسارہ 15ارب 60کروڑروپےجبکہ مجموعی خسارہ255ارب 82کروڑروپےتک پہنچ گیا،اسی طرح پاکستان ایگریکلچرسٹوریج اینڈسروسزکارپوریشن کا6ماہ کاخسارہ7ارب روپےرہا۔
ملک کوڈیفالٹ سےبچانےکیلئےمخلصانہ کوششیں کیں،وزیراعظم
جولائی 12, 2025پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہرکےتین ہفتےمکمل
جولائی 12, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی
مارچ 27, 2024 -
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل
نومبر 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔