
مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےایک اوربُری خبر،یکم دسمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
15سے30نومبرتک قیمتوں کےردوبدل کےآخری 12دنوں میں بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم دسمبر 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.87 فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
تاہم متعلقہ حکام اسرائیل حزب اللہ کی جنگ بندی کی وجہ سے آج یا کل سے عالمی منڈیوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پی او ایل کی قیمتیں غیر تبدیل شدہ رہ سکتی ہیں۔
واضح رہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ حکومت30نومبرکوکرےگی جس کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیاجائےگا۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لوئر کرم:گاڑی پرفائرنگ،6افرادجاں بحق
ستمبر 3, 2025 -
سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل کی تکلیف
مارچ 8, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














