ریلویز پولیس کے فوری رسپانس نے چلتی ٹرین میں چوری کی واردات ناکام بنادی

0
88

پاکستان ٹوڈے: رواں ٹرین میں لاکھوں روپے کی چوری کرنے والا نوسر باز گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی رحمان مظہر نے شادی میں شرکت کیلئے ٹرین بزنس ایکسپریس میں بکنگ کروارکھی تھی, بارات کے مسافر بوگی نمبر 5 میں کراچی سے لاہور کیلئے سفر کر رہے تھے, نوشہرو فیروز کے ملزم اسامہ نے خانیوال کے قریب باراتی خاتون کا لیڈیز پرس چرالیا۔

پرس میں 1 لاکھ روپے، چند امریکی ڈالرز، اے ٹی ایم، جوبلی صحت اور شناختی کارڈز موجود تھے، پرس چوری کرنے کے بعد ملزم نے ٹرین کے واش روم میں چھپنے کی کوشش کی، ریلویز پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر ملزم کا تعاقب کیا۔

پولیس پارٹی اور مدعی کو آتے دیکھ کر ملزم نے چلتی ٹرین سے پرس میں سے رقم نکال کر ٹرین سے باہر پھینک دی، چوکی انچارج اسامہ یوسف اور ٹرین ایسکارٹ اہلکار عبدالرزاق نے موقعہ پر پہنچ کر رقم تلاش کرکے مسافر کے حوالے کردی۔

ملزم کے خلاف ریلویز پولیس اسٹیشن خانیوال میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم نے شادی بیاه جیسی تقریبات سمیت دیگر مقامات پر چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا

Leave a reply