ریلوے کا 3 میل، چند پسنجر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

0
38

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر، ریلوے کا تین میل چند پسنجر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ ، محکمہ ریلوے نے موسم گرما کے حوالے سے ٹرینوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے ۔
ٹرین کا سفر سستا ہونے کیساتھ آرام دہ اور بیشتر مسافروں کیلئے رومانوی بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں روزانہ ہزاروں مسافروں بین الاضلاعی و بین الصوبائی سفر کیلئے ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے 15 اپریل 2025 سے تین میل /ایکسپریس اور چند پسنجر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2Dn خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 10 بجے روانہ ہو کر تیسرے روز صبح 6 بجکر 20 منٹ پر کراچی کینٹ ریلو ے سٹیشن پہنچا کرے گی۔ جبکہ 10Dn علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 9 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچا کرے گی، جبکہDn 40 جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 5 بجے کوئٹہ پہنچا کرے گی ۔
اس کے علاوہ 129Up تھل ایکسپریس ملتان سے صبح6بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رات9بجکر 45منٹ پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچا کرے گی، اسی طرح 130Dnراولپنڈی سے صبح7بجے روانہ ہو کراگلے روز رات10بجکر 30منٹ پر ملتان پہنچا کرے گی۔

Leave a reply