ریل کے مسافروں کیلئے ٹرینوں میں نئے اے سی پلانٹس کی تنصیب شروع

0
3

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری، ٹرینوں میں نئے اے سی پلانٹس کی تنصیب شروع ، ٹرینوں میں اے سی بند ہونے کی مسلسل شکایات کے بعد ریلوے حکام نے ایکشن لے لیا، بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹس لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق 73 کروڑ کی لاگت سے102بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹ لگائے جارہےہیں،21 بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹ لگانے کے بعد ان کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا،8 بوگیوں میں اے سی پلانٹ لگانے کا کام جاری ہے۔
آئندہ چند روز میں مزید 8 بوگیوں میں اے سی پلانٹ لگانے کے بعد ان کو سسٹم میں شامل کیا جائیگا، پراجیکٹ 31 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔ اے سی پلانٹ جرمن کوچوں میں لگائے جا رہے ہیں، جبکہ وزیر ریلوے حنیف عباسی پراجیکٹ کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

Leave a reply