زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں اضافہ،اسٹیٹ بینک نےہفتہ واررپورٹ جار ی کردی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،23 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 27 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©