پاکستان ٹوڈے: بلوچستان کی جنت نظیر وادیٔ زیارت کی تاریخی قائداعظم پبلک لائبریری کو بحال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زیارت میں برطانوی دور میں قائم کردہ پبلک لائبریری کو تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمٰن نے زیارت کے سینئر اساتذہ اور سابق فیمیل ایجوکیشن افسر کے ہمراہ پبلک لائبریری کا افتتاح کیا۔ زیارت میں تاریخی پبلک لائبریری 1906میں قائم کی گئی تھی، جسے بعد میں بانی پاکستان قائداعظم کے نام سےمنسوب کیا گیا۔
پبلک لائبریری مختلف ادوار میں غیر فعال ر ہنےکے بعد 2005 میں ڈی سی کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کے تحت متاثر ہوئی تھی۔3 ماہ قبل قائد اعظم پبلک لائبریری کی دوبارہ مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا گیا تھا، تزئین، آرائش اور بحالی کے بعد قائد اعظم پبلک لائبریری کو عوام اور طلبا کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے بقول قائد اعظم پبلک لائبریری کی تاریخی حیثیت ہے اور اس لائبریری کیلئے ملک بھر سے لوگوں نے کتابیں اور فنڈز عطیہ کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ زیارت میں مزید لائبریریاں بنیں، تاکہ زیارت کے عوام علم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔