لندن: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں ملنے والی کامیابی انتہائی تیزی سے بڑھنے والے خون کے سرطان کے علاج کے نئے عہد کا آغاز کر سکتی ہے۔
لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی مشترکہ تحقیق میں ہائیپوکسیا-انڈیوسیبل فیکٹر (ایچ آئی ایف) کی مقدار میں اضافے کی صورت اے ایم ایل کے پھیلاؤ کو روکے جانے کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جسم کے خلیات میں آکسیجن کی سطح میں تبدیلی کو محسوس کرنے والے خامروں کو روکنے سے بیماری کے آگے بڑھنے کو روکا جاسکتا ہے۔
آکسیجن کی موجودگی میں پرولِل ہائیڈروکسائیلیسز (پی ایچ ڈیز) نامی یہ خامرے فعال ہوجاتے ہیں اور ایچ آئی ایف نامی پروٹین کو ہدف بناتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔
جب آکسیجن کی سطح کم ہوتی ہے تو پی ایچ ڈی خامرے کم فعال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایچ آئی ایف کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔
تحقیق میں سائنس دان چوہوں میں جینیاتی تبدیلی عمل میں لائے اور پی ایچ ڈی خامروں کو غیر فعال کیا جس کے سبب ایچ آئی ایف میں اضافہ ہوا اور بیماری کے بڑھنے کا عمل خون کے عام خلیات کی پیداوار متاثر کیے بغیر رک گیا۔
مصنف
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
مارچ 29, 2024 -
کمشنر راولپنڈی دھاندلی سیکنڈل…اہم تحقیقات شروع.
فروری 19, 2024 -
دنیا کی آبادی اگلے چند سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ جائے گی
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔