ہالی وڈ فلم مشن امپاسبل 4 کے ایک سین، جس میں ایک کردار سمارٹ کانٹیکٹ لینس پہن کر تصاویر کھینچتا دکھایا گیا ، سے متاثر ہو کر سنگاپور کے ایک سائنسدان نے ایسی باریک بیٹری تیار کر لی ہے ،جسے کانٹیکٹ لینسز میں نصب کیا جا سکتا ہے۔
سنگا پور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لی سیوک کے مطابق ان کی یہ ایجاد سمارٹ لینس کے خواب کوحقیقی بنادے گی۔ پروفیسر لی سیوک اور ان کی ٹیم کی تیار کردہ بیٹری محض 0.2 ملی میٹر موٹی ہے ،جو 0.5 ملی میٹر موٹائی والے لینس میں فٹ کی جاسکتی ہے۔
الیکٹروڈ میٹریل سےتیار کردہ بیٹری کو کانٹیکٹ لینس کے اندر نصب کیا جاسکتا ہے اور یہ بیٹری آنسوؤں سے بھی چارج ہو سکتی ہے، کیونکہ ہمارے آنسوؤں میں سوڈیم کلورائیڈ موجود ہوتا ہے اور یہ نمک بیٹری کو چارج کرنے کیلئے کافی ہے۔
آنسوؤں کے علاوہ اس بیٹری کو سالین نمکین سلوشن سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے ،یہ بیٹری 8 گھنٹے چارجنگ کے بعد 80 فیصد چارج ہوتی ہے۔ اس بیٹری کی گنجائش اور وولٹیج ابھی کم ہے اور فی الحال انٹرنیٹ کنکشنز یا پاور ڈیٹا سٹوریج کیلئے ناکافی ہے، تاہم تحقیقی ٹیم اسے بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ جب یہ ایجاد کمرشل ہوگی تو اس کی قیمت زیادہ نہیں ہوگی۔
عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا
ستمبر 14, 2024معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی
اپریل 4, 2024 -
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔