سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے اعزاز میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں شاندار تقریب کا انعقاد۔

0
95

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی تقریب میں خصوصی شرکت۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، سینڈیکیٹ ممبر پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا تقریب کے شرکاء سے خطاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور وزیر صحت بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں۔ محسن نقوی نے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدگی سے کام کیا۔

پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کا ایک بار پھر موقع فراہم کیا ہے۔  نظام صحت کی بہتری کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔   اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر پنجاب کی عوام کی خدمت کریں گے۔

سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا اظہار خیال۔ حوصلہ افزائی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کا اظہار خیال۔

آج کی تقریب کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو خوش آمدید کہنے کیلئے کیا گیا ہے۔

Leave a reply