سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
49

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

تفصیلات کے مطابق نیب کی ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، ریفرنس میں نامزد ملزمان شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر کو بری قرار دیا جاتا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ریفرنس میں اشتہاری ملزمان شاہد اسلم، فلپ نٹمین اور شانہ صادق کو ریفرنس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، چئیرمین نیب کسی ریفرنس کو کلی یا جزوی طور پر واپس لینے کی درخواست کر سکتا ہے، ریفرنس کی واپسی کے لیے چیئرمین پراسیکیوٹر جنرل سے مشاورت کا پابند ہے۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد ایسی درخواست پر ملزم کو بری کیا جانا ہوتا ہے، فرد جرم عائد نہ ہو تو محض مقدمہ خارج کرنا کافی ہے۔

Leave a reply