سابق وفاقی وزیراسدعمرکی عدالت پیشی پرطبیعت خراب ہوگئی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اسدعمرانسداددہشتگردعدالت میں پیشی کےلئے پہنچےتوکمرہ عدالت میں ہی اسدعمرکی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پراُن کوفوری طورپراٹھاکراپنی گاڑی پرپی آئی سی منتقل کردیاگیا۔ریسکیو1122کےپہنچےسےپہلےاسدعمرکوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ہسپتال انتظامیہ کاکہناہےکہ اسد عمر کو عدالت سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچا دیا گیاڈاکٹرز کی ٹیم نے اسد عمر کا چیک اپ کیا۔ اسد عمر کے ابتدائی ٹیسٹ کئے گئے۔اسد عمر کے بلڈ سیمپل بھی لئے گئے ۔
ذرائع کےمطابق اسد عمر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج جاری ہےاب اُن کی طبیعت بہترہےحالت خطرےسےباہرہے۔ اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا، اسد عمر کی ای سی جی بالکل ٹھیک آئی ہے، اسد عمر اس وقت ڈاکٹرز اور رہنمائوں سے بات چیت کررہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےرہنماواپوزیشن لیڈرعمرایوب، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر زین قریشی ودیگرپی آئی سی میں موجودہیں۔
ذرائع کےمطابق اسد عمر کے خون کے ٹیسٹ کلئیر آگئے ،سابق وزیرکو دل کا دورہ نہیں پڑا۔اسد عمر کو دل کا دورہ نہ پڑنے کی رپورٹ نارمل آئی،اُن کے گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں آئے، گردوں کے ٹیسٹ میں مسئلے سے سی ٹی انجیوگرام نہیں کیا جائے گا،اسدعمر کو فی الوقت انہتائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔