اسلام آباد ہائیکورٹ:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کردیا
فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے للہ تا جہلم روڈ منصوبے میں کرپشن کی، منصوبے کا پی سی ون پلاننگ بورڈ پنجاب نے منظور کیا، دو رویا سڑک منصوبے کا پی سی ون سی ڈی ڈبلیو ڈی اور ایکنک سے بھی منظور ہوا۔
تمام قانون تقاضے پورے کرنے کے بعد منصوبہ ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا، اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے تسلیم کیا کہ مقدمے میں ان تمام ایجنسیز کا کوئی بھی اہلکار ملزم نامزد نہیں، فواد چوہدری پر ٹھیکیدار محمد علی سے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔
الزام ہے کہ فواد چوہدری نے منصوبہ ٹھیکیدار محمد علی کو سونپنے کیلئے 50 لاکھ روپے رشوت لی، ٹھیکدار محد علی کا بیان نیب کی جانب سے ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔
ہائی وے ڈویژن کے ایکس ای این کے مطابق فواد چوہدری نے منصوبے کی فیزی بیلٹی رپورٹ بنانے کیلئے بھی دباؤ ڈالا، ملزم فواد چوہدری کو 19 دسمبر 2023 کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ صرف ابھی انکوائری اسٹیج پر ہے۔
اس معاملے کی تحقیقات کی سفارش ہوئی، نہ ہی ریفرنس فائل کرنے کی سفارش ہوئی، نیب کے دفعہ 4 ٹو بی کے تحت یہ معاملے نیب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا۔
پراسیکیوٹر نے تسلیم کیا کہ ملزم کیخلاف دو افراد کے بیانات کے علاوہ کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے، ضمانت منظوری کا فیصلہ کیس کے ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس پڑی
اپریل 26, 2024 -
پاکستان کامجموعی قرض2411ارب روپےسےتجاوزکرگیا
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔