سجل ملک کااداکارعمران اشرف سےکیارشتہ ؟ٹک ٹاکرکابڑاانکشاف

0
20

سوشل میڈیاسےشہرت پانےوالی اینکرپرسن سجل ملک نےاداکارعمران اشرف کےساتھ رشتےداری بتادی۔
حال ہی میں ٹک ٹاکرسجل ملک نےایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں انہوں نےاپنے کیرئیر اورنجی زندگی کےبارےمیں بڑی دلچسپ گفتگوکی۔میزبان نےسجل ملک سےشوبزانڈسٹری کےبارےمیں سوال کیا۔
ٹک ٹاکرنےجواب دیاکہ پاکستان کےمعروف اداکارعمران اشرف میری والدہ کےکزن ہیں، اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔وہ خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔
سجل ملک نےکہاکہ میں نےکبھی بھی اس رشتےکافائدہ اٹھانے یااسےاپنے کیریئر کے لئےاستعمال نہیں کیا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےٹک ٹاکرنےبتایاکہ اداکارعمران اشرف کےساتھ کبھی ذاتی طور پر نہیں ملیں، نہ ہی کسی شو میں ان کی ملاقات ہوئی۔ ہاں جب میں اداکاری میں قدم رکھناچاہتی تھی تب عمران اشر ف کے ساتھ فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کےذریعےرابطہ کیااوراپنی والدہ کی تصویربھیجی توانہوں نے سفارش کرنےکاوعدہ کیاتھامگرمیرااکاؤنٹ ہیک ہوگیااورپھررابطہ منقطع ہوگیا۔

Leave a reply