سرن ویلی کے سیاحتی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

0
53

پاکستان ٹوڈے: مرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ کی خوبصورت وادی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی بڑھتے ہی سرن ویلی کے تمام سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھر گئے۔ پاکستان کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں گرمی بڑھنے کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات کا رخ کرنا شروع کر دیا، سرن ویلی مانسہرہ کا جنت نظیر علاقہ ہے ، جو قدرتی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

اس وادی میں جہاں تک نظر دوڑائیں قدرتی مناظر کا ایک دلکش سلسلہ دکھائی دیتا ہے۔ بالخصوص موسم بہار میں ان قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں، جبکہ موسم گرما میں بھی یہاں رات کے آخری پہر کافی سردی ہوتی ہے۔ ی

ہاں کے پہاڑ،قدرتی جنگلات اور خوبصورت بل کھاتی ندیاں اور آبشاریں وادی کے حسن کو مزید دوبالا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ کوہساروں کے درمیان گری اس حسین و جمیل وادی کے تمام نظارے یہاں آنیوالےہر سیاح کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے۔

کہ ضلع مانسہرہ کے قریب ترین سیاحتی مقام سرن ویلی میں ان دنوں سیاحوں کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال ہوئے ہیں اور یہاں کے تمام تفریحی و سیاحتی مقامات پرسیاحوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے یہاں آنیوالے سیاحوں سے سرن ویلی کی تمام تر رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔

Leave a reply