سرکاری اخراجات میں کمی:وزیراعظم کےاحکامات پرعمل شروع

0
15

سرکاری اخراجات میں کمی کےلئےوزارتوں کی تعدادکم کرنےکامعاملہ،وزیراعظم شہبازشریف کےاحکامات پرعمل درآمدشروع ہوگیا۔
وزارت ہیلتھ سروسزکوختم کرنےکےلئےرپورٹ تیار کرلی گئی۔تجویزبھی دی گئی۔
تجویزکےمطابق وزارت صحت کے تمام منصوبوں کو متعلقہ صوبوں کے حوالے کیا جائے گا، اسلام آباد کے ہسپتال، ڈی ایچ او آفس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تجویزدی گئی۔وزارت صحت کے ملازمین کو سرپلس پول مین بھیجا جائے گا۔پمز ، پولی کلینک ہسپتال کی جینیٹوریل، سیکیورٹی کو آوٹ سورس کیا جائے گا ۔
تجویزکےمطابق وزارت صحت کو ختم کرنے کے بعد نیا ڈویژن بنانے کی تجویزدی گئی ۔آئی پی سی میں سوشل سیکٹر افئیر ونگ بنانے کی تجویز۔نیا ونگ صوبوں کے ساتھ صحت اور پاپولیشن سے متعلق امور دیکھے گا ۔شیخ زید ہسپتال اور این آئی سی وی ڈی کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویزدی گئی۔

Leave a reply