سرکاری سکول کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے اہم اقدام

0
53

سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،سکول کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے اہم اقدام، پنجاب حکومت نے سکول کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
منصوبہ پر13 جنوری سے عملدرآمد شروع ہوگا۔یہ منصوبہ محکمہ بیت المال اور سوشل ویلفیئر کی معاونت سے شروع ہوگا۔
منصوبے کے مطابق پنجاب حکومت 21 ہزار سکول طلبہ میں گرم ملبوسات تقسیم کرے گی، 13 جنوری سے لاہور سمیت 4 اضلاع میں طلبہ میں گرم ملبوسات تقسیم کیےجائیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کے بچوں میں جوتے، سویٹر، کوٹ اور یونیفارم تقسیم کیے جائیں گے۔ گرم ملبوسات کی تقسیم کیلئے سرکاری سکولوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، نارووال،راجن پوراورلیہ میں بھی طلبہ کو سردی سے بچانے کیلئے ملبوسات دیے جائیں گے۔

Leave a reply