سمان پر 6 سیاروں کا ایک ساتھ نظارہ کب ہو گا؟

0
39

پاکستان ٹوڈے: نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنے کو تیار۔

تفصیلات کے مطابق نایاب نظارہ دیکھنے کیلئےدنیا کے کروڑوں افراد بیقرار, آسمان پر 6 سیاروں کاایک ساتھ نظارہ کب ہو گا؟

ماہرین کے بقول یہ نظارہ 3 جون کو سورج طلوع ہونے سے قبل دیکھنا ممکن ہوگا۔نظام شمسی کے آدھے سے زیادہ سیارے آسمان پر دیکھے جا سکتے ہیں۔درحقیقت بیشتر سیاروں کو دیکھنے کیلئے ٹیلی سکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔3  جون کو سورج طلوع ہونے سے قبل سحری کے وقت چھ ستاروں عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔

ان میں سے عطارد، مریخ، مشتری اور زحل کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا، جبکہ یورینس (عطارد کے قریب) اور نیپچون (زحل کے قریب) کو دیکھنے کیلئے دوربین یا ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی۔تین جون کویہ سب سیارے لگ بھگ ایک سیدھی لکیر میں نظر آئیں گے اور اس کیلئے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا اورایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے ،مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا موقع بہت کم ملتا ہے۔ ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا۔

اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق وینس بھی اس لکیر میں موجود ہوگا ،مگر اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا ،کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا۔ماہرین کے بقول یہ چھ سیارے ایک ہی قطار میں تقریباً ایک ہفتے تک ہر صبح نظر آئیں گے۔

Leave a reply