سمندری طوفان’’پیپاہ‘‘ جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا

0
1

سمندری طوفان ’’پیپاہ‘‘ جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا ۔ طوفان’’پیپاہ‘‘ گزشتہ روز جمعہ کی صبح جاپان کے مغربی صوبہ واکایاما سے ٹکرایا۔
جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان شدید بارشیں لے کر آئے گا، جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
محکمے کے مطابق سیزن کا 15 واں طوفان جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب مرکزی جزیرے شیکوکو پر کوچی پریفیکچر سے ٹکرایا اور پھر بحرالکاہل کے ساحل کے ساتھ مشرق کی طرف بڑھ گیا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب واکایاما پریفیکچر کے شمالی حصے پر دوبارہ اترا۔
طوفان اب جاپان کے بحرالکاہل کے ساحل کے ساتھ مشرق کا سفر کرتے ہوئے جمعہ کی شام تک کنکی، ٹوکائی، کانٹو۔کوشین اور توہوکو کے علاقوں میں پہنچ گیا۔

Leave a reply