امریکا:پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سمندر میں تیرتا 2 منزلہ گھرکس کا ہے؟۔۔۔امریکی شہر سان فرانسسکو کی خلیج میں کئی دنوں سے تیرتے دکھائی دینے والے 2 منزلہ گھر کی دلچسپ کہانی منظر عام پر آ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس گھر کو کچھ روز قبل پہلی بار سان فرانسسکو کی خلیج میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اس تیرتے ہوئے گھر کے بارے میں متعدد قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ا
س گھر نے کچھ لوگوں کو فلم Up کی یاد دلا دی، جس میں ایک ایسا ہی گھر سمندر کی بجائے آسمان میں اڑتا ہوا نظر آتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے. کہ اس گھر نے شہر کے دوسرے کنارے ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ سے سمندر میں تیرنا شروع کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ چند سال قبل پانی پر رہنے والے 100 سے زائد افراد کا رہائشی علاقہ تھی،لیکن حال ہی میں قریبی رہائشی شہریوں نے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی ، جس کے بعد یہ ہاؤس بوٹس کے ذریعے بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ اب یہ ہاؤس بوٹ ریڈ ووڈ سٹی سے تین دن کا سفر کرکے سان رافیل پہنچ گئی ہے۔
ایران پرمزیدپابندیاں عائدکی جائیں گی،امریکا
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔