سموگ چھائےگی یادھند؟بارش کب ہوگی؟موسم کی پیشگوئی

0
55

سموگ چھائےگی یادھندبڑھےگی؟کہاں بادل برسیں گے؟کہاں خشک سردی بڑھےگی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،کشمیر،پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہےجبکہ پنجاب اوربالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سموگ اوردھندکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ اسلام آباداورگردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے،تیزہواؤں،گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاؤالدین ،راولپنڈی،مری ،گلیات اورگردونواح میں مطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے،چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اوربونداباندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق صبح اوررات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانولہ ،لاہور ،شیخوپورہ ،قصور،اوکاڑہ میں سموگ،دھندرہےگی،حافظ آباد،جھنگ،فیصل آباد، بہاولپور،ملتان،ساہیوال،خانیوال،رحیم یارخان،ڈی جی خان میں سموگ کی توقع ہے،جبکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے، بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلودجبکہ پشاور ،صوابی،چارسدہ، مردان، چترال، دیر، سوات،کوہستان اورشانگلہ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بٹگرام ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ،مہمند،کوہاٹ اورخیبرمیں چندمقامات پربارش اورپہاڑوں برفباری متوقع ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،صبح کےاوقات میں کشمو،سکھر،جیکب آباد،ٹنڈوجام اورگردونواح میں سموگ اورہلکی دھندمتوقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورپہاڑی علاقوں میں صبح اوررات میں سردی بڑھنےکاامکان ہے،کشمیر،گلگت بلتستان میں موسم سرد،مطلع ابرآلودرہنے،چندمقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کامکان ہے۔

Leave a reply