سندھ اسمبلی:احتجاج کرنے والوں پردفعہ 144 نافذ، پولیس کا خواتین سمیت متعدد افراد پرلاٹھی چارج

0
56

سندھ اسمبلی:احتجاج کرنے والوں پردفعہ 144 نافذ پولیس کا خواتین سمیت متعدد افراد پرلاٹھی چارج

پاکستان ٹوڈے :الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے روز شہر بھر میں جگہ جگہ احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ فیصل سمیت دیگر مرکزی سڑکوں اور راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر پولیس نے قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ اور خواتین اہلکاروں نے خواتین کے سر کی چادر کھینچ لی، بال نوچ لئے، دھکے دے کر گاڑی میں ڈال دیا

 

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے باہر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے، پولیس نے کارکنان کو حراست میں لینا شروع کر دیا جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی ٹول پلازہ پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کو سندھ پولیس کی جانب سے روک دیا گیا، جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کو بھی پولیس کی جانب سے روکا گیا ہے۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، سندھ اسمبلی میں دھرنا دینا چاہتے ہیں۔

شاہراہ فیصل پرٹریفک جام

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شاہراہ فیصل کو ایف ٹی سی کے سامنے سے مکمل بند کر دیا، تمام ٹریفک کو کالا پل کی جانب موڑا جارہا ہے، نرسری پر بھی ناکہ بندی کر دی، پولیس کی بھاری نفری مین شاہراہ فیصل نرسری پر موجود ہے، روڈ بلاک اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہونے کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شخص کو ریڈ زون میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔

ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان میں بتایا گیا تھا کہ فوارہ چوک، سندھ کلب اورصدر سے آنے والی ٹریفک کو ایم آر کیانی چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کو ایوان صدر کھجور چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اہلحدیث چوک سے کورٹ روڈ جانے والی ٹریفک کو فریسکو چوک اور ریگل چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک کو کھجور چوک یا پاکستان چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ چھتری چوک فریسکو چوک اور دیگر اطراف سے آنے والی ٹریفک ایم آر کیانی چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کو پاکستان چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ایوان صدر روڈ آرٹلری میدان تھانہ گلی اور سرورشہید روڈ کوسٹ گاڑد آفیسرز میس کی طرف سے بھی ایم آر کیانی چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اردو بازار چوک سے کوٹ روڈ جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا، اردو بازار چوک سے ٹریفک فریسکو، ریگل کی طرف موڑی جارہی ہے۔

Leave a reply