سندھ حکومت کاسکولوں میں بہتری لانےکافیصلہ

0
15

سندھ حکومت نےسکولوں میں بہتری لانےکافیصلہ کرلیا،کراچی سمیت صوبے کے تیس اضلاع کے سکولوں کے بنیادی مسائل کیلئے فنڈز جاری کردئیےگئے۔
سکول مینجمنٹ کمیٹیز کو فنڈز جاری کردیئے گئے ۔ سکولوں کو 42 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 755 روپےجاری کردئیےگئے۔ ضلع وسطی کراچی کو 78 لاکھ 81 ہزار 350 روپےجاری ، ضلع شرقی کراچی کو ایک کروڑ 62 لاکھ 56 ہزار 225 روپے جاری کردئیےگئے۔
ضلع کورنگی کراچی کو 63 لاکھ 6 ہزار 600 روپے کےفنڈجاری کردئیےگئے۔ضلع کیماڑی کراچی کو 39 لاکھ 34 ہزار 925 روپےکےفنڈ جاری کردئیے گئے۔ ضلع ملیر کراچی کو 77 لاکھ 45 ہزار روپے جاری کردئیےگئے۔ضلع جنوبی کراچی کو 42 لاکھ 23 ہزار ایک سو روپے کےفنڈجاری کردئیےگئے۔ضلع غربی کراچی کو 32 لاکھ 97 ہزار 975 روپے کےفنڈجاری کردئیےگئے۔
واضح رہےکہ یہ فنڈز سکولز کے بنیادی مسائل کے حل پر خرچ کئےجائیں گئے۔

Leave a reply