سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویژنل بورڈ کی منظوری دے دی
کراچی:(پاکستان ٹوڈے) وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ اور چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب، مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ، ایڈیشنل کمشنر ون کراچی سحرافتخار، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی، امتیاز علی شاہ، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ لیاقت علی بھٹی، اے ڈی سی سکھر عبدالستار، ڈپٹی سیکریٹری فنانس تبریز مری، اے ڈی سی حیدرآباد نجیب جمالی و دیگر نے شرکت کی۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اجلاس میں کراچی، حیدرآباد، اور سکھر کے ڈویژنل بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں غیر مستقل ممبران (Non Permanent Members) جو۔کہ دو ٹیکنیکل ماہر اکیڈیمیا Academia سے،ایک ممبر این جی او سے اور ایک ممبر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہونگے۔
اجلاس میں ڈیویژنل بورڈ کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ممبران کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ لاڑکانہ کی جانب سے تاحال نام نہ آنے اور آج کے اجلاس میں ان کی عدم موجودگی پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی وزیر اور مئیر لاڑکانہ مل کر کمیٹی کے ناموں کو فائنل کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔