سندھ میں الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب

0
99

سندھ میں الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کرلیں

پاکستان ٹوڈے : سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کو کیوں سنجیدہ نہیں لیا جاتا، جبران ناصر ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیا جواب جمع کرایا ہے؟ کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا؟ ہم مخصوص ٹائم کا پوچھ رہے ہیں کہ انٹر نیٹ کیوں بند کیا ہے ، ایسے نہیں چلے گا، بہت ہو گیا تماشہ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا سندھ حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کا کہا تھا؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیاکہ ہم نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ہمیں جواب کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیا اور  وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔

 

Leave a reply