
بالی ووڈاسٹاراجےدیوگن کی فلم ’سنگم اگین‘کےچرچےفلم نےOTTپرکمائی کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔
بالی ووڈکے معروف ہدایتکارروہت شیٹی کی نئی آنےوالی فلم ’سنگم اگین‘ ہندو تہوار دیوالی پرباکس آفس پر دھوم مچانےکےلئے تیارہے۔
روہت شیٹی نے اس فلم کو کاپ یونیورس کا سب سے بڑا ایڈونچر قرار دیا ہے اورفلم رواں سال یکم نومبر کو ریلیزہونےوالی ہےمگرفلم کی ریلیزسےقبل ہی بھر پور پروموشن شروع کر دی ہیں۔
تازہ رپورٹ کے مطابق ’سنگھم اگین‘ کو ایمیزون پرائم سے 130 کروڑ روپے کی تاریخی ڈیل ملی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی اور ایمیزون پرائم کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی کامیابی کے بعد اس نئی فلم کو مزید کامیابی کی توقع ہے۔
یہ اجے دیوگن اور روہت شیٹی کے لیے اب تک کی سب سے بڑی OTT ڈیل ہے اور غیر سینمائی فروخت میں 180 سے 200 کروڑ روپے کی کمائی کی توقع ہے، جس میں سیٹلائٹ اور میوزک حقوق سے بھی 50 سے 70 کروڑ روپے حاصل ہونے کی امید ہے۔
350سے375کروڑروپےکےبجٹ میں بننےوالی فلم ’سنگم اگین‘کو پولیس یونیورس کی سب سے بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، فلم کا ٹریلر آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
شہنشاہ ظرافت منورظریف کو مداحوں سے جداہوئے49 سال بیت گئے
اپریل 29, 2025سجل ملک کااداکارعمران اشرف سےکیارشتہ ؟ٹک ٹاکرکابڑاانکشاف
اپریل 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی عرب:مملکت آنیوالے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری
اپریل 17, 2025 -
پاکستان میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔