سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

0
108

(پاکستان ٹوڈے) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہم نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں، اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں، الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جاسکتی ہے، درخواست میں آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مشعل یوسف زئی ـ تحریک انصاف

Leave a reply