سورج آگ برسائےگایابادل رنگ جمائیں گے،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی

0
10

سورج آگ برسائےگایابادل رنگ جمائیں گے،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،شام اوررات کےدو ران گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،مری ،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم اورراولپنڈی میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد، پشاور اوروزیرستان میں بارش متوقع ہے،اُدھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے،سکھر،گھوٹکی،خیرپور،جیکب آباد،میرپورخاص اورعمرکوٹ میں بارش متوقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply