سول اسپتال کراچی سے کینسر کے علاج کی ادویات چوری

0
114

کراچی کے سول اسپتال سے مبینہ طور 36 کروڑ مالیت کی کینسر کی ادویات چوری ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سید محمد خالد کی مدعیت میں عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے

سول اسپتال سے 10 ماہ میں کینسر کی 76ہزار گولیاں چوری کی گئیں۔ سول اسپتال میں تعینات نیاز خاصخیلی اور اقبال چنا چوری میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

کینسر کی چوری ہونے والی میڈیسن کی مالیت 36 کروڑ روپے ہے۔ محکمہ صحت کے دونوں ملازمین کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوائیاں 17 فروری 2023 سے 26 ستمبر 2023 کے عرصہ میں غائب کی گئیں۔ سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ شکایت ملی کہ ادویات مدت سے پہلےختم ہو رہی ہیں جس پر انکوائری کی گئی۔

Leave a reply