سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ

0
14

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2100روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کاہوگیا،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس سے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں700روپےکی کمی ہوئی تھی جس سےفی تولہ سونا2 لاکھ 75 ہزار 200 روپےکا ہو گیاتھا۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی،جس سے10گرام سونےکی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی تھی۔

Leave a reply