سونےکی قیمت میں مسلسل کمی
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مسلسل کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا تھا۔