سونےکی قیمت میں 500روپےکااضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا

0
12

سونےکی قیمت میں 500روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سوناکتنےکاہوگیا۔
امیرہویاغریب بناؤسنگھارسب کاشوق ہوتاہےمگرمہنگائی نےآج کےدورمیں سب کوپریشان کردیاہے،سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2622 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہونےسےسونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے فی تولہ ہوگیاتھا 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 2612 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply