سپین کا تاریخی سیویل کیتھیڈرل

0
39

پاکستان ٹوڈے: سینٹ میری آف دی سی کیتھیڈرل کو سیویل کیتھیڈرل بھی کہا جاتا ہے اور سیویل کیتھیڈرل کو سپین میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل مقام حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سولہویں صدی کے اوائل میں اپنی تکمیل کے بعد یہ دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑے گوتھک چرچز میں سے ایک ہے اور سیویل کیتھیڈرل کو 1987 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر درج کیا تھا۔

دنیا بھر میں قائم قدیم گرجا گھروں کی طرح کرائسٹ چرچ کی یہ عمارت بھی مخصوص گوتھک طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اس کے مرکزی حصےکی لمبائی 413 فٹ چوڑائی 249 فٹ اور اونچائی 138 فٹ ہےجبکہ چرچ کے ساتھ موجود گرالڈا ٹاورکی اونچائی 342 فٹ 10 انچ ہے اس کے علاوہ کیتھیڈرل کے شمال مشرقی جانب آرچ بشپ کا محل واقع ہے۔

المحدث خلیفہ ابو یعقوب یوسف نے 1172 میں شہر کے جنوبی سرے پر ایک عظیم الشان مسجد کی تعمیر کا حکم دیا ۔ مسجد کی لمبائی 135 میٹر اور چوڑائی 113 میٹر تھی ۔ مسجد میں وسیع و عریض صحن اور ایک بلند مینار تعمیر کیا گیا تاہم فرنینڈس سوم نے سیویل کی فتح کے بعد اس مسجد کو کیتھیڈرل میں تبدیل کردیا اور اس کیتھیڈرل کی نئے سرے سے مسیحی عبادت گاہ کے طور پر تزئین و آرائش کی گئی ۔

معماروں نے قدیم مسجد کے کچھ عناصر کو محفوظ کیا جس می مسجد کا صحن جسے آج پیٹیو ڈی لاس نارنجوس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں ایک چشمہ اور مالٹے کے درخت ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ معروف اس کا مینار ہے، جسے کلاک ٹاور میں تبدیل کر دیا گیا اور اسے گرالڈا کہا جاتا ہے، اور اب یہ شہر کی سب سے مشہور علامت ہے۔

کیتھیڈرل کے کلاک ٹاور کی اونچائی 104.5 میٹر ہے اور یہ قرون وسطی کے شہر کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک تھی۔ یہ ٹاور مسجد کا سابقہ مینار ہے جو مسلمانوں کے دور حکومت میں اس جگہ پر کھڑا تھا اور اسے 1987 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا تھا ۔

1888 میں آئے زلزلے سے کیتھیڈرل کو شدید نقصان پہنچا اور ہر چیز تباہ ہوگئی جبکہ کیتھیڈرل کی تعمیر نو اور گنبد کا کام 1903 تک جاری رہا۔سیویل کیتھیڈرل کا مرکزی راستہ سپین کے کسی بھی کیتھیڈرل کے مرکزی راستے سے طویل ہے جبکہ اس کی چھت 138 فٹ بلند ہے ۔ کیتھیڈرل کے مرکزی حصے میں، سب سے نمایاں خصوصیات وہ باکس نما بالائی نشستیں ہیں، جو مرکزی حصے کے اوپر واقع ہیں ۔

15 ویں صدی میں کیتھیڈرل کے بائیں جانب بپتسمہ کا دروازہ بنایا گیا تھا ۔ یہ گوتھک طرز کا ہے جس میں نوک دار آرکائیوولٹ ٹریسری سے سجا ہوا ہے۔

Leave a reply