سپیکر ملک محمد احمد خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل کونسلر زو ویئر(Zoe Ware)کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کی بالادستی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال۔
پاکستان کے لئے تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان، پارلیمانی وفود کے تبادلے، معاشی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
دو طرفہ تعاون کو انڈسٹری، زراعت اور دیگر شعبوں میں فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے، اگر نوجوان کو مناسب مواقع میسر ہوں تو بہترنتائج مل سکتے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیٹیکل کونسلر کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی اور کمیٹی سسٹم سے آگاہ کیا۔ پولیٹیکل کونسلر زو ویئر کی ملک محمد احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انگلینڈ میں لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ برطانیہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
وفد میں برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سترادج (clara strandhoj) اور پولیٹیکل ایڈوائز برٹش ہائی کمیشن طلال رضا موجود اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ایڈیشنل سیکرٹری ملک خلیل احمد،سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ترجمان اسمبلی راؤ ماجدعلی بھی موجود۔
بھاری سکول بیگ بچوں میں کن مسائل کا سبب بن سکتاہے؟
جنوری 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔