سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کابانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر سخت تنقید

0
66

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سپیکر ملک محمد احمد خان ٹاک پنجاب اسمبلی، اڈیالہ جیل کئی لوگ باسی رہے ہیں پتہ نہیں تاجر کس سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں، کچھ لوگوں کا وجود ہی عدم استحکام کا باعث ہے، عدم استحکام کوئی ایسی چیز نہیں جو ہوا میں لٹکی ہوئی ہے اسے تو پیدا کیاجاتا ہے۔

عدم استحکام کےلیے دھرنے دئیے جاتے ہیں افراتفری پیدا کی جاتی ہے،سول نافرمانی کی جاتی ہے،افراتفری کےلیے پارلیمنٹ اوراداروں پر حملے کرنے پڑتے ہیں پانچ ججز سے ایک ہی طرح کے فیصلے کروانے پڑتے ہیں۔ عدم استحکام لانے کےلیے منصوبہ بندی کرنی پڑتی اداروں و ریاست کے خلاف سازشیں اور سی پیک پیچھے پھینکنا پڑتا ہے، بھارت سے دوطرفہ تعلقات استوار ہونے چاہئیے۔

بھارت سے جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں دو طرفہ بات چیت اور تجارت کو فروغ دینا چاہئیے، پاک بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئیے اور ایسا حل نہ ہو کہ اس کی حیثیت ہی تبدیل نہ ہو جائے، پاکستان کے دریا سوکھ گئے ہیں بھارت کے ساتھ بڑے معاملات پر آگے بڑھنا چاہئے۔

کرائم یونیورسل ہوتے ہیں ہر کرائم کی نوعیت مختلف ہوتی ہے، اگر کرائمنل ایکٹ دہشت گردی کا ہو املاک اور اداروں پر حملہ کا ہوتو یہ سارے کرائمنل ایکٹ ہے، جہاں تک سیاسی مخالفت کی بات ہے تو تمام سیاسی لوگوں سے بات چیت ہونی چاہئیے، قوم جھوٹ اور جرائم میں فرق نکال لے کس نے کیا کیا؟

Leave a reply