سکھ شہری کے قتل کی کوشش، امریکا نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
سکھ شہری کے قتل کے معاملے پر امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات مزید بڑھنے لگے ، امریکا نے اپنی سرزمین پرسکھ شہری کو قتل کرنے کی کوشش پر بھارت سے جواب طلب کرلیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی۔ اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ نائب امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھ شہری کو قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے بات کی ہے۔ بھارت نے امریکی تحفظات کا جواب دیا ہے۔
بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکا اس معاملے پر جواب چاہتا ہے۔ بھارت سے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر سکھ شہری کےقتل کی کوشش کے معاملے پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارتی حکام قتل کی سازش کے الزامات کے بعد ادارہ جاتی اصلاحات کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔