
سیاحت کے فروغ کاسلسلہ،ڈبل ڈیکر بس سروس شام کو بھی چلانے کا فیصلہ، محکمہ سیاحت ،ٹورازم ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کی کاوشیں جاری۔اس سلسلے میں ڈبل ڈیکر بس سروس کو اب شام کے اوقات میں بھی چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی مانچسٹر کہلانے والے شہر فیصل آباد میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام کیا گیا ہے، تاکہ شہری اورفیصل آباد آنیوالے سیاح گرمی کے دوران بھی سہولت کے ساتھ شہر کی سیر و تفریح کا لطف اُٹھا سکیں۔
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ فیصل آبادکےمنیجر آپریشن ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ڈبل ڈیکر بس دن کے اوقات کے علاوہ روزانہ شام 6 بجے اور 8 بجے اپنے مقررہ روٹ پر روانہ ہوا کرے گی،سیاح اب شام کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ شہر کے روشن مناظر کا بھرپور لطف لے سکیں گے ،یہ سروس شہریوں اور سیاحوں کو نا صرف سیر و تفریح کی سہولت فراہم کر رہی ہے، بلکہ فیصل آباد کی ثقافت، تاریخ اور موجودہ ترقیاتی چہرے کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے ۔
فیملیز، بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں اس سروس کا حصہ بن رہے ہیں اور ان کا مثبت فیڈ بیک حوصلہ افزا ہے ۔ڈبل ڈیکر بس سروس کے ذریعے سیاح فیصل آباد کی مشہور عمارات، تاریخی مقامات، مصروف شاہراؤں اور جدید ترقیاتی منصوبوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔