سیاحوں نے گلگت بلتستان میں ڈیرے جما لیے

0
45

ملک کے میدانی علاقوں میں پڑنے والی گرمی کے باعث سیاحوں نے گلگت بلتستان میں ڈیرے جما لیے ۔

پاکستان کے جنت نظیر گلگت بلتستان میں ان دنوں سیاحت کا سیزن عروج پر ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

دنیا بھر میں گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے، قدرت نے جو خوبصورتی گلگت بلتستان کو دی ہے، وہ دیگر علاقوں کو اس طرح نصیب نہیں ہوئی ،یہی وجہ ہے کہ حکومت گلگت بلتستان پائیدار سیاحت کے فروغ اور قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جن کو دیکھ کر یہاں آنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے نا صرف اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے، بلکہ گلگت بلتستان کو خوشگوار موسم اور یہاں ایکو ٹورازم جیسے اقدامات کو بھی خوب سراہا ہے۔

Leave a reply