سیر و سیاحت اور برفباری کے شوقین پاکستانی سیاحوں کیلئے خوشخبری

0
34

سیر و سیاحت کے شوقین پاکستانی سیاحوں کیلئے خوشخبری ، جنت نظیر آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری، ملک بھر سے برفباری کے شوقین سیاحوں کی بڑی تعداد نے نیلم ویلی کا رخ کر لیا ۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونیوالی برفباری کے بعد وادی نیلم نے برف کی چادر اوڑھ لی اور پوری وادی دلکش نظارے پیش کر رہی ہے۔ نیلم ویلی کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات اڑنگ کیل، تاوبٹ، ہلمت، گریس، شونٹھر میں بھی کئی فٹ برفباری ہوئی ہے، جس سے آزاد کشمیر کے ان سیاحتی مقامات میں جاتی سردی اور سردیوں کی آخری برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے کراچی سے کشمیر تک کے سیاح یوم پاکستان 23 مارچ اور موسم بہار کی چھٹیاں گزارنے کیلئے جنت نظیر آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات میں پہنچ چکے ہیں اور خوب موج مستیاں کر رہے ہیں۔
نیلم ویلی آئے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں کا موسم اور نظارہ انتہائی دلفریب، خوشگوار اور یادگار ہے۔

Leave a reply