
راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کےباعث وزیراعظم شہبازشریف نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کےباعث وزیراعظم شہباز شریف نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں بارشوں کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،وزیراعظم نےایم ڈی واسا،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اورچیف سیکرٹری پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی۔
ایم ڈی واسا،کمشنر،ڈپٹی کمشنراورچیف سیکرٹری پنجاب اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
واضح رہےکہ حالیہ طوفانی بارشوں نےپنجاب کےکئی شہروں میں تباہی مچادی ہے ، جس کےباعث کئی شہروں میں سیلابی صورتحال ہے،جس سے نمٹنے کے لئے امدادی کارروائیوں کےلئے پاک فوج کوطلب کرلیاگیاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔